اب مشکل نہیں ہے

 

اب مشکل نہیں ہے،
زندگی کا ہر موڑ آسان لگتا ہے،
ٹوٹ کر بھی خود کو جوڑ لیا میں نے،
ہر آنسو میں ایک نئی جان پائی ہے۔

چہرے پہ اب دھوکہ نہیں چھپ سکتا،
ہر مسکراہٹ کے پیچھے کی نیت جان لی ہے،
کس نے دل سے پوچھا تھا حال میرا،
اور کس نے صرف تماشہ بنایا — سب پہچان لیا ہے۔

جو پرائے تھے ان کا فاصلہ اب راحت بن گیا ہے،
جو اپنے تھے، ان کی بےوجہ خاموشی کا سبب بھی سمجھ آیا ہے،
اب نہ تو انتظار ہے کسی موڑ کا،
نہ امید کسی مسافر کی باقی ہے۔

کیونکہ اب مشکل نہیں ہے،
اب زندگی آسان ہو گئی ہے۔

                                       KULSOOM AFZAL

Comments

Popular posts from this blog

Love and Hurt

The start of a new journey, a new me within

They Couldn’t See Me Bloom